• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں 15 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب پولیس میں 15 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کنور شاہ رخ کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب، شارق جمال کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی شارق کمال صدیقی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق مرزا فاران بیگ کو آر پی او شیخوپورہ اور منیر مسعود مارتھ کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معین مسعود کو آر پی او ساہیوال اور نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی لیگل سی پی او پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین