• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈین فیرن بریڈی غلط فہمی میں کاریگر کا سویٹر پہن کر گھومتی رہیں

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)اسکاٹ لینڈ کی معروف خاتون کامیڈین فیرن بریڈی نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے آنے والے کاریگر کا سویٹر چوری کرنے کا ایسا مضحکہ خیز واقعہ سنایا ہے کہ لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق عام طور پر خواتین گھر میں اپنے شوہر یا بوائے فرینڈ کی شرٹ یا سویٹر وغیرہ پہن لیتی ہے۔ ایسا ہی فیرن بریڈی نے کیا۔ اس نے ایک ہفتے تک اپنے بوائے فرینڈ کا سویٹر پہنے رکھا اور بالآخر جب اسے واپس کرنے لگی تو ایسا انکشاف ہوا کہ شرم سے پانی پانی ہو گئی۔بریڈی نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ جب میں نے اپنے بوائے فرینڈ کو اس کا سوئٹر واپس کرنا چاہا تو اس نے کہا کہ یہ اس کا سویٹر نہیں ہے۔ اس پر پہلے تو میں حیران ہوئی مگر پھر مجھے سمجھ آ گئی کہ یہ سویٹر کہاں سے آیا ہے اور کس کا ہے۔ دراصل یہ سویٹر ہمارے گھر میں کام کرنے والے کاریگر کا تھا، جسے میں اپنے بوائے فرینڈ کا سمجھ کر گزشتہ ایک ہفتے سے پہنے ہوئے تھی۔ اس دوران میں کئی بار اس کاریگر کے سامنے بھی گئی، اس کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ وہ نجانے کیا سوچتا ہو گا کہ میں اسی کا سویٹر پہن کر اس کے سامنے گھوم رہی تھی اور وہ مروتاً خاموش رہا۔جب مجھے غلطی کا احساس ہوا تو میں نے کاریگر کا سویٹر اس کمرے میں پھینک دیا جس میں وہ کام کر رہا تھا۔اب میں جب بھی اس کے سامنے جاتی ہوں تو خفت سے میرا سر جھک جاتا ہے۔

دل لگی سے مزید