• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت، آئسولیشن میں چلے گئے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسو لیشن میں چلے گئے ہیں۔ٹی ٹین کے لئے ابوظبی پہنچنے پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم بعد میں ان کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لنکا پر یمیئر لیگ کے لئے محمد عامر گال گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کولمبو پہنچے، ایئر پورٹ پر ہونے والا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کے بعد انہیں ٹیم ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں محمد عامر کے بغیر گال کی ٹیم نے جافناکنگز کو54رنز سے ہرادیا۔ محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔گال گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس سے قبل انہیں کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید