• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ٹیسٹ: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف 372 رنز کی ریکارڈ فتح

ممبئی (جنگ نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔ یہ رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی فتح ہے اور کیویز کی بدترین شکست ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 540 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 167 رنز ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل 60 اور ہینری نکلز 44 رنز بناکر نمایاں رہے، بھارت کے جیانت یادیو اور ایشون نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔بھارت پہلی اننگز میں 325 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، میزبان کی پوری ٹیم اعجاز پٹیل نے آؤٹ کی تھی۔ نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں صرف 62 رنز ہی بناسکی تھی۔

اسپورٹس سے مزید