• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے خاتون افسر ہراسانی کیس، ڈیپوٹیشن پر آئے افسر کو واپس اصل ادارے میں بھیج دیا گیا

کراچی (اسد ابن حسن) پی آئی اے خاتون افسر کو تعیناتی کی جگہ پر ہراساں کرنے کے مبینہ الزام میں ڈیپوٹیشن پر پی آئی اے میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس تعینات ہونے والے افسر کو دوبارہ اُن کے متعلقہ ادارے میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہراسانی کا شکار خاتون افسر ’’ث و‘‘ نے کہا کہ اُنہیں انصاف مل گیا ہے جبکہ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ مذکورہ افسر کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت پوری ہوگئی تھی، اس لیے وہ واپس اپنے ادارے میں چلے گئے۔

تازہ ترین