• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی آبادی 50 لاکھ، کھیلوں کے میدان ہم سے زیادہ ہیں، عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ جس کی آبادی صرف 50 لاکھ ہے میں 22 کروڑ کی آبادی والے پاکستان سے بھی زیادہ گرائونڈ ہیں‘موجودہ حکومت نے نئی اسپورٹس پالیسی متعارف کرائی ہے جس سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا‘ا سپورٹس باڈیز میں مافیاز کا خاتمہ کردیا

خیبر پختونخوا میں 300 اور پنجاب میں260 گرائونڈز بنا چکے ہیں‘اب تک 63 لاکھ مستحق نوجوانوں کو 47 ارب روپے کے وظائف دے چکے ہیں ‘پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کا حصہ نہیں لیکن اس کے حل کا حصہ بننا چاہتا ہے

آلودگی پر قابو پانے کے لیے طویل مدتی پائیدار شہری صفائی کے منصوبے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین