• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کم آمدن طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، چینی قونصل جنرل

کراچی(خبرایجنسی)چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آئی ٹی ، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،پاکستان میں کم آمدنی کے حامل طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے

چین میں 50کروڑ کی آبادی مڈل کلاس ،پاکستان کیلئے بڑی مارکیٹ بن سکتی ہے،سی پیک پاک چین دوستی کا اہم جز ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاجروں کے درمیان تعلقات اس سے کہیں زیادہ گہرے ہیں۔

پیر کوکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ سی پیک کے بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، گوادر کی خطہ میں اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، ایئر پورٹ، ٹریننگ سینٹر، گوادر پورٹ سمیت متعدد منصوبوں میں چین نے سرمایہ کاری کی ہے

خوشی ہے کہ سی پیک کے باعث پاکستان میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوا، گوادر ایئر پورٹ کا ترقیاتی کام 90فیصد مکمل ہوچکا ، امید ہے کہ 2023تک گوادر ایئر پورٹ آپریشن کا آغاز کر دیگا، گوادر میں اسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے

توقع ہے کہ اسپتال بھی آئندہ سال سے کام شروع کردے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کم آمدنی کے حامل طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے لیکن کوشش ہے کہ کسی طرح پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں۔

تازہ ترین