• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 اہم شاہراہوں پر سینکڑوں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کا انکشاف

لاہور(نسیم قریشی سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی 23 اہم ترین شاہراہوں پر 471 سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سےخراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق مال روڈ سروسز لائنز میں 92 میں سے 53، کینال روڈ پر 214 سڑیٹ لائٹس خراب ہیں،مال روڈ شاہراہ قائد اعظم پر پی ایم جی آفس سے میاں میر تک 5 سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں، جیل روڈ پر 13، ظہور الہٰی روڈ پر 10، میکلوڈ روڈ پر 34 میں سے8، شالیمار لنک روڈ پر 10، علامہ اقبال روڈ پر 12 اور ایم ایم عالم روڈ پر 7 لائٹس خراب ہیں۔ اسی طرح بہاولپور روڈ پر 11, ایمپرس روڈ 6, ریس کورس روڈ 9 ، کوئنز روڈ پر 12، لارنس روڈ پر 20 ، سندر داس روڈ پر 10 سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا کام روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے ۔ جلد بند سٹریٹ لائٹس روشن ہو جائیں گئیں ۔
تازہ ترین