• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کی بڑی بہن بھی شادی میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے ان کی فیملی جےپور پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کترینہ کیف کی بڑی بہن نتاشا ٹرکواٹ جے پور پہنچ گئی ہیں۔

اس سے پہلے بھی جب کترینہ ممبئی سے راجھستان جانے کے لیے روانہ ہوئیں  توان کے خاندان کے کچھ افراد ممبئی ایئرپورٹ پران کے ساتھ نظر آئے ۔

کترینہ کیف کی ایک اور بہن ازابیل کیف اور بھائی سبستین کو بھی اداکارہ کے گھر سے جے پور جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

اس کے علاوہ کترینہ کی والدہ اور میک اپ آرٹسٹ کو بھی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین