• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھی ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار روپے کا ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ایک ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 781 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید