• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے پریانتھا قتل جیسا واقعہ پھر نہیں ہوگا، ملک عدنان


مقتول سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عدنان ملک نے ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

پریانتھا کمارا کے منعقدہ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہاکہ امید ہے سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل جیسا واقعہ پھر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پریانتھا کمارا کا قتل اس نوعیت کا آخری واقعہ ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرأت پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے، امید ہے نوجوان ملک عدنان کو دیکھیں گے تو یاد کریں گے ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک عدنان کو پورے ملک کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ہم انہیں 23 مارچ کی تقریب میں تمغہ شجاعت دیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر عزم کیا کہ جب تک میں زندہ ہوں ،آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین