ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ نے فیکٹری میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان میں ڈی پی او سیالکوٹ نے پریانتھا کمارا کیس میں فیکٹری ورکرز کو کس نے اکسایا اور پھر اکٹھا کیا، ملزم کا پتا چل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی متشدد ہجوم کے ہاتھوں موت کے معاملے میں صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایااور ہجوم کو اکٹھا کیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید کہا کہ فیکٹری کے اسٹچنگ یونٹ کے اسٹیچر صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پریانتھا کےخلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے میں وہ ملوث ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ واقعے سے پہلے پریانتھا نے اسٹیچنگ ہال کا دورہ کیا تھا، تصویر میں صبور بٹ اور پریانتھا کو واضع دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ بھی کہا کہ ملزم صبور بٹ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے، اس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔