• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 جنوری تک روک دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد 16 جنوری تک روک دیا جبکہ تمام چیف کمشنرز کو 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ 

ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔

ٹیکس کلیکشن ادارے کے مطابق تمام چیف کمشنرز کو ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف بی آر نے چیف کمشنرز کو ہدایت کی کہ 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کی جائیں جو تمام ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے مشاورت کریں گی۔

ایف بی آر کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے کمیٹیوں کو تجاویز پیش کرسکتے ہیں، جبکہ ادارہ اسٹیٹ بینک ماہرین اور ٹاؤن پلانرز کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق ویلیوایشن کمیٹیاں 10 جنوری تک پراپرٹی کی قیمتوں پر اپنی تجاویز کو حتمی شکل دیں گی، ویلیوایشن کمیٹیوں کی سفارشات کو 15 جنوری تک جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین