• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر حاجی رحمت خان نیلسن میں انتقال کرگئے

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) حاجی فاروق احمد،سابق کونسلر محبوب احمد کے چچا اور چوہدری مطلوب احمد، چوہدری مصدق احمد،شعیب احمد،رقیب احمد،فرحان احمد، حسنین احمد کے دادا اورعرفان احمد،جبران احمدکے نانا مذہبی کونسلر چوہدری رحمت خان نیلسن میں انتقال کرگئے۔ حاجی رحمت خان 1969 کی دہائی میں برطانیہ روزگار کے سلسلے میں اپنی فیملی کے ساتھ آئے تھے،ان کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد غوثیہ میں پیر سید مزمل حسین جماعتی شاہ نے پڑھائی اور انہیں نیلسن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پیرصوفی محمد ارشد نقشبندی، لیڈر آف پینڈل کونسل بیرسٹر ندیم احمد،بیرسٹر افضال انور، حاجی فضل کریم،شہزاد احمد گورسی،کونسلر میاں اشتیاق برنلے،کونسلر محمد اقبال،کونسلر میاں اظہر علی،سابق کونسلر ندیم یونس، چوہدری اختر ملوانہ،غلام مصطفیٰ مغل،منظور زخمی،چوہدری شہاب حسین،چوہدری جاوید اقبال ملوانہ،اسلم ناظم،سلمان ملوانہ،حاجی عبدالغفور سندانوالہ،حاجی محمد زمان پسوال، حاجی مںظور احمد پسوال،چوہدری بشیر احمد پسوال،حاجی غلام احمد پسوال،چوہدری عبدالشکور،کونسلر اسجد محمود،کونسلر ساجد محمود،چوہدری سجاول نون،چوہدری صغیر نون،چوہدری شبیر نون،محمد اسلم کولی،نعمان افضل کولی،محمد افضال خان،قاسم خان کولی،عبدالغنی،مشتاق احمد برنلے،بلال حیدر کریم،حاجی محمد اسلم،حاجی محمد انور،حاجی احمد خان نے مرحوم کے ایصال ثواب ، مغفرت اور درجاتِ کی بلندی کی دعا کی ۔
تازہ ترین