لاہور(نمائندہ جنگ) جج سے بدتمیزی پر منڈی بہائوالدین بار کے عہدیداروں کے لائسنس معطلی کے معاملہ پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے منڈی بہاؤ الدین بار ایسوسی ایشن کے وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ صرف آپ کو لائسنس دینے کیلئے نہیں بلکہ آپ کے حقوق کا تحفظ بھی کرتاہے ،چیف جسٹس لائسنس معطلی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائیں ، نائب صدر کو صدر بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤ الدین کا آفس کھولنے کی اجازت دیتے ہیں، ہمیں جوڈیشری کے ساتھ کھڑا ہونا آتا ہے تو اس کے خلاف بھی کھڑے ہوسکتے ہیں ۔