• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ سے قبل کنونشن، جلسے، سیمینار کرانے کا اعلان

اسلام آباد(جنگ نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے مہنگائی مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں کنونشن،جلسے اور سیمینار کرانے کا اعلان کردیا ہے

23مارچ کوہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے، حکومت جھوٹے ترجمانوں کا ٹولہ ہے، 23مارچ قومی دن ہے توکیا ہم کوئی علیحدہ قوم ہیں

لاکھوں لوگ مہنگائی مارچ میں شریک ہوں گے۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ PDMکی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی،اس دوران مہنگائی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چاروں صوبوں سے کیسے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے؟ عوام کو اکٹھا کرنے کے امور، انتظامات کے طریق کار، نوعیت اور شکل کیا ہوگی اس پر غور ہوا جبکہ چاروں صوبوں میں ورکرز کنونشن ہونگے ،البتہ تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی ، گئی۔

اہم خبریں سے مزید