• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست موصول نہیں ہوئی، شہزاد اکبر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)مشیر داخلہ و احتساب، بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ راناشمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست ابھی تک وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے اوپر اگر کورٹ کا حکم ہے تو ضرور نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے۔ بیان حلفی کو لانے کے لئے رانا شمیم کا بیٹا تین دسمبر کو لندن روانہ ہوچکا ہے بیان حلفی سفارتخارنے کے حوالے بھی کیا جاسکتا ہے ۔ توہین عدالت کا معاملہ عدالت میں ہے۔راناشمیم تین سال کیوں خاموش بیٹھے رہے جو بیان حلفی انہوں نے لندن میں دیا رانا شمیم وہ بیان حلفی پاکستان آکر عدالت میں دے سکتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ آڈیو ٹیپ اور بیان حلفی میں کوئی نہ کوئی ربط لگتا ہے۔

تازہ ترین