• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پی آر سے ڈی جی پی ڈی ایم اے کی الوداعی ملاقات، خدمات کی تعریف

کوئٹہ (خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان اورنگ زیب کاسی نے ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر سے الوداعی ملاقات کی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ الوداعی ملاقات میں ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے صوبے میں قدرتی اور ہنگامی حالات میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہے، انہوں کہا کہ نظامت تعلقات عامہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اس ادارے میں بحثیت ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دی ہیں جہاں پر انہوں نے پی ڈی ایم اے کی مثالی خدمات اور افسران و اہلکاروں کی ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے ادارے میں تمام افسران اور اہلکاروں کے مثالی تعاون کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں انتہائی متحرک قابل اور فرض شناس افسران خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں پر وہ ریلیف اور ہنگامی صورتحال میں ہمہ وقت موجود رہتے ہوئے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے ڈی جی پی آر بلوچستان اورنگ زیب کاسی کی پی ڈی ایم اے میں تعیناتی کے دوران خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ادارے کی بہتری کے لیے مثالی خدمات انجام دیں ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے آئندہ آنے والے پروفیشنل لائف میں عوام کی خدمت کو انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اورنگزیب کاسی کی بحیثیت ڈی جی پی آر بلوچستان تعیناتی پر اپنے ادارے اور افسران کی جانب سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ پی ڈی ایم اے کی الوداعی تقریب میں ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے انہیں انکی بہترین خدمات پر سوئینر بھی پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید