• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مواصلات اور محکمہ بلڈنگز فیزیکل پلانگ اور ہائو سنگ کو یکجا کر دیاگیا

کوئٹہ( این این آئی) حکومت بلو چستان نے محکمہ مواصلات اور محکمہ بلڈنگز فزیکل پلانگ اور ہائو سنگ کو یکجا کر کے ایک محکمے کا درجہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے حکومت بلو چستان کے رولز آف بز نس کے تحت محکمہ مو اصلات اور محکمہ بلڈنگز فیزیکل پلانگ اور ہائو سنگ کو دو علیحدہ محکموں کویکجا کر کے محکمہ مواصلات و تعمیرات ، فزیکل پلانگ اینڈ ہائو سنگ کا محکمہ تشکیل دے دیا ہے جس کے بعد چیف سیکرٹری بلو چستان نے محکموں کو یکجا کر نے کا نو ٹیفکیشن باقاعدہ طورپر جا ری کر دیا ۔واضح رہے کہ سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان کے دور میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کو دو علیحدہ علیحدہ محکموں میں تقسیم کیا گیا تھا جسے ایک بار پھر یکجا کر دیا گیا ہے ۔ 
تازہ ترین