• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: کار نہر میں گر گئی پی پی رہنما امداد دھامرہ دوست سمیت جاں بحق

نوابشاہ(بیورورپورٹ)روہڑی کینال میں کار گرنے سے پیپلز پارٹی کے رہنما  امداد دھامرہ  اور ان کا دوست ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔حادثہ روہڑی کینال پل پرموجود  گڑھے  کے باعث پیش آیا۔۔ امداد دھامرہ کی نماز جنازہ پولیس لائن گراؤنڈ نوابشاہ میں ادا کیگئی بعدازاں انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا انکی نماز جنازہ و تدفین میں ایم پی اے غلام قادر چانڈیو،سینیٹر عاجز داھمراہ،سابق ضلعی صدر علی اکبر جمالی ،سپاف کے مرکزی صدر میر سہراب مری سمیت پارٹی رہنماؤں،کارکنوں،بلدیاتی نمائندوں،وکلاء و تاجر رہنما ؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ا مدا د دھامرہ  ایم آر ڈی تحریک سندھ کے کنوینر قاضی محمد بخش دھامرہ  کے فرزند تھے ۔ منگل کو قاضی احمد روڈ پر روہڑی کینال پل پر ایک کار درخت سے ٹکرانے کے بعد نہر میں گر گئی حادثے کے بعد مقامی لوگ جائے وقوع پر جمع ہو گئے اور حادثے کی اطلاع پولیس و مقامی انتظامیہ کو دی گئی۔ پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کرین کے ذریعے کار کو باہر نکالا گیا جس میں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت امداد دھامرہ  اور ارشد آرائیں کے نام سے ہوئی۔ امداد دھامرہ پیپلز پارٹی ضلع نوابشاہ کے سابق جنرل سیکریٹری اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں وارڈ23 سے جنرل کونسلر منتخب ہوئے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ امداد دھامرہ اپنے دوست ارشد آرائیں کے ہمراہ قاضی احمد سے نوابشاہ آرہے تھے کہ روہڑی کینال پل پر موجود  گڑھے کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جا گری اور دونوں افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
تازہ ترین