• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا کیک اطالوی شیف تیار کریں گے؟

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے لیے کیک مبینہ طور پر ایک اطالوی شیف سے تیار کروایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کترینہ اور وکی کی شادی میں کافی  لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، شادی کےدلچسپ مینیو میں نیلے اور سفید کا ’ٹفنی ویڈنگ کیک‘ بھی شامل ہے جو کہ ایک اطالوی شیف نے تیار کیا ہے۔

اس کے علاوہ شادی کے مینیو میں بھارتی اور کونٹینینٹل کھانے شامل ہیں، مشہور شمالی ہندوستانی پکوان بھی ہوں گے، جن میں کباب اور مچھلی شامل ہیں۔ 

جبکہ روایتی راجستھانی پکوان بھی مینیو کا حصّہ ہوں گے، جیسے کہ دال باٹی چورما جو کہ تقریباً 15 قسم کی دالوں سے بنا ہوتا ہے۔

یہی نہیں بھارتی کھانوں میں کچوریاں، چاٹ، اور کباب کے لائیو اسٹالز بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید