• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٍپاکستان کیلئے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رقم احساس پروگرام کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رقم میں 60 کروڑ ڈالر کا قرض اور 30 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان پر مجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار 279 ارب روپے ہوگیا ہے، پاکستان پر بیرونی قرض 13 ہزار 811 ارب روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ پاکستان پر اندرونی قرض 26 ہزار 467 ارب روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ طویل المدتی قرض 20 ہزار 12 ارب روپے ہے۔

ملک پر مختصر مدت کا قرض 6 ہزار416 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین