بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنے ہاتھوں پر بھارتی فلم انڈسٹری کی اپنی پسندیدہ مہندی آرٹسٹ سے مہندی لگوائیں گی۔
بھارتی فلم نگری کی پسندیدہ ترین مہندی آرٹسٹ وینا ناگدا نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ’آخر کار ہم نے یہ کرلیا‘۔
انہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ بگ فیٹ انڈین ویڈنگ (bigfatindianwedding#)کا بھی استعمال کیا ہے۔
وینا ناگدا کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھ کر مداحوں نے اس بارے میں قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں کہ کترینہ کیف کے ہاتھوں پر مہندی وینا ہی لگائیں گی۔
یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی وینا ناگدا کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔
کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔