• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل نے کترینہ اور وکی کو شادی سے قبل ہی میاں بیوی بنادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دنیا کے سب سے بڑے اور معروف سرچ انجن گوگل پر کترینہ کیف کو ان کی شادی سے قبل ہی وکی کوشل کی شریک حیات قرار دیدیا گیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی جمعرات 9 دسمبر کو راجستھان میں ہورہی ہے اور اس وقت وہاں یعنی شادی سے ایک روز قبل ہونے والی مختلف تقاریب جاری ہیں۔

اس حوالے سے ایک پوسٹ میں گوگل نے وکی کوشل کا تمام بائیوڈیٹا دیتے ہوئے کترینہ کو سال 2021 میں ان کی بطور اہلیہ ظاہر کیا۔

جبکہ ایسا ہی کترینہ کیف کے بائیوڈیٹا میں وکی کوشل کو ان کا شوہر لکھا ہے۔ 

لیکن ٹھہریے گوگل ہم سے زیادہ کچھ نہیں جانتا، کیونکہ یہ کسی پرجوش پرستار نے غالباً وکی پیڈیا پر جاکر انفارمیشن اپ ڈیٹ کی۔

تاہم جب گوگل نے اسے دیکھا تو اس نے شریک حیات اور پارٹنر پر مبنی تفصیلات کو تبدیل کر کے ویسا ہی کردیا جیسا کہ یہ پہلے تھا۔

تازہ ترین