• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں وزیراعظم کارل نیہمراور کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں دو ماہ میں دوسرے وزیراعظم نے حلف اٹھایا، ÖVP پارٹی کے وزیراعظم کارل نیہمر اور حکومتی وزرا کی ٹیم نے حلف اٹھالیا۔ آسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے نئے وزیراعظم اور نئی حکومتی ٹیم سے حلف لیا۔5 دسمبر پیر کو آسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے نئے وزیراعظم کارل نیہمر سے حلف لیا۔ نئی حکومت سابقوزیراعظم سبسٹین کرز کے سیاست سے دستبرداری کے بعد دوبارہ تشکیل دی گئی ہے۔صدر وان ڈیر بیلن نے ایک مختصر خطاب میں متنبہ کیا کہ حکومت کو وبائی مرض اور اس کے سماجی معاشی اور انسانی نتائج کا فوری طور پر مل کر مقابلہ کرنے کا "عظیم کام" کرنا چاہیے۔ نئے وزیراعظم کارل نیہمر کے بعد نئے وزراء نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، لوئر آسٹریا کے اسٹیفن کارنر (داخلہ) سابق اسٹیٹ سیکریٹری میگنس برونر (فنانس) اور آسٹرین یونیورسٹی کے ریکٹر مارٹن پولاسچیک (تعلیم)جبکہ صرف دو ماہ وزیراعظم رہنے والے الیگزینڈر شلنبرگ نے دوبارہ وزیر خارجہ کے طور پر حلف اٹھایا۔
تازہ ترین