• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپیوٹر کمپنی نے 900ملازم برطرف کردیئے

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکہ میں کمپنی کے مالک اور چیف نے ایک زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا، جس کے بعد اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت عمل اور ایک خوفناک اقدام قرار دیا ۔ بیٹر ڈاٹ کام کے سربراہ نے زوم کال پر کہا کہ اگر آپ اس کال پر ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔ گرگ کا کہنا تھا کہ عملے کی کارکردگی، پروڈکشن اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کی اہم وجہ ہے۔
تازہ ترین