• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا شمیم کو باہر جانے سے روکدیا، نام ECL میں ڈالیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے اگرنواز شریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹوں میں تمام مطلوبہ دستاویزات گھر پر فراہم کریں گے.

رانا شمیم کو باہر جانے سے روک دیا، نام ای سی ایل میں ڈالیں گے، ای پاسپورٹ شروع کیا جارہا ہے، 191 ممالک کو آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں

بدھ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں مختلف نئے اقدامات کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں منی لانڈرنگ اورڈالر بحرا ن پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے پاکستان میں جو بھی غریبوں کا خون چوستے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے، رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔

لوگوں کو 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ مل رہا ہے اگر نواز شریف بھی واپس آنا چاہتے ہیں اور ان کو بھی پاسپورٹ چاہئے تو انہیں بھی 24 گھنٹوں میں تمام مطلوبہ دستاویزات ان کے گھر پہنچا سکتے ہیں لیکن وہ نہیں آئیں گے

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 کی بجائے 30 مارچ کو احتجا ج کر لے کیونکہ 23 مارچ کی تیاری اور پریڈ کے حوالے سے جی ٹی روڈ پر نقل و حمل ہوتی ہے ، میں نہیں چاہتا کہ اس حوالے سے کو ئی شکایت پیدا ہو

پی ڈی ایم نے کمپنی کی مشہوری کیلئے 4ماہ کا ٹائم دیا ہے، اپوزیشن صحیح طریقے سے تحریک چلانے کا انتخاب نہیں کرسکی جس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 دسمبر تک وہ اپنی وزارت، ایف آئی اے ، نادرا پاسپورٹ اور نیکٹا کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے،نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے قوم کوآگاہ رکھیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ طویل عرصہ بیرون ملک قیام کرنے والے افسروں کو واپس لایا جائے گا،انکی جگہ نئے افسربھیجیں گے،جن لوگوں نے دو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھے ہوئے ہیں ان کو مہلت دی ہے جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین