• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پریانتھا کمارا کی ماں کو بیٹے کی ٹوٹی انگلیاں ملیں نہ سلامت چہرہ‘

کراچی (نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت بدھ کو اہل خانہ کے حوالے کردی گئی، غم سے نڈھال پریانتھا کی ماں کو بیٹے کی انگلیاں ملیں نہ سلامت چہرہ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غم سے نڈھال ایک خاتون کی تصویر وائرل ہے جس کے بارے بتایا جارہا ہے کہ یہ پریانتھا کمارا کی والدہ ہیں جو اپنے جوان بیٹے کا چہرہ نہیں دیکھ پا رہیں۔

ایڈووکیٹ نواب بردی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ’مشعال کی ماں نے کہا تھا میں نے جب بیٹے کی انگلیاں دیکھیں تو وہ ٹوٹی ہوئی تھیں پھر پریانتھا کی بدقسمت ماں کو نہ بیٹے کی ٹوٹی انگلیاں ملیں اور نہ چہرہ سلامت ملا۔‘ صحافی فریحہ اریس لکھتی ہیں ’اس تصویر نے آج میرا دل توڑ دیا۔

ماں زمین کی سب سے پیاری مخلوق ہے، اللہ ہمیں معاف کرے۔‘ ایک اور صارف میر محمد علی خان نے لکھا ہے کہ ’تشدد کا شکار ہونے والے سری لنکا کے پریانتھا کمارا کی ماں کی دل کو جھنجھوڑنے والی تصویر، ہم پاکستانی آپ کے نقصان پر آپ سے معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین