• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگی بغیر نوٹس گرادی، نیول گالف کورس غیرقانونی بنا، اس پر کیوں ایکشن نہیں لیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک پر تجاوزات کیخلاف کیسزکی سماعت کے دور ان نیشنل پارک کے تحفظ کے اقدامات نا اٹھانے پر سی ڈی اے اور دیگر اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جھگی بغیر نوٹس گرادی، نیول گالف کورس غیر قانونی بنا، اس پر کیوں ایکشن نہیں لیا۔ بدھ کو دور ان سماعت عدالت نے سوال اٹھایاکہ مارگلہ نیشنل پارک میں کیوں ابھی تک تجاوز کی گئی زمین واپس نہیں لے گئیں ؟ ،نیشنل پارک میں تجاوزات سے مفاد عامہ کے اہم سوالات اٹھے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ٰنے کہاکہ معاونخصوصی ملک امین اسلم، چیئرمین سی ڈی آر ، چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی کمیٹی تھی، انہوں نے نیشنل پارک کا سروے کیا ہے مارگلہ ہلز کی بہت سی گیٹگریز ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی کیٹیگری نہیں ایک ہی نیشنل پارک ہے اس ایریا کی اونرشپ وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے کہاکہ مارگلہ نیشنل پارک کا31ہزار ایکٹر کا ایریا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سی ڈی اے حتمی اتھارٹی ہے ایکوائر لینڈ کو الاٹ کرنے سے متعلق ۔ عدالت نے کہاکہ الاٹ کی گئی زمین پر کس کس نے تجاوز کیا ہے معاون خصوصی نے کس بنیاد پر سروے کیا ہے ؟ ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ نیول گالف کورس ہے ؟ کیا وہ غیر قانونی ہے ؟ رپورٹ میں لکھا ہے ، کیا گالف کورس تجاوز کی جگہ پر بنایا گیا ہے ۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ اگر یہ تجاوز ہے تو کون Accountable ہے ؟ آپ بتائیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے کہاکہ جس نے بنایا وہی اس کا ذمہ دار ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو کوئی نہیں کر سکتا کہ وہ گالف کورس بنانا شروع کردے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا سی ڈی اے سو رہا تھا ؟ کیا اس شہر میں کوئی قانون نہیں ۔ عدالت نے کہاکہ نیول ہیڈ کوارٹر کیا غیر قانونی ہے ؟ کیا سی ڈی اے نے اس کی منظوری دی ؟ ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اگر تھوڑا سا وقت دے دیں میں چیک کر لیتا ہوں۔ سی ڈی اے نے کہاکہ نیول گالف کورس الاٹ کی گئی لینڈ پر نہیں سیکشن21کا نوٹس بھی دیا ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ کیا جھگیوں والوں کو بھی سیکشن 21کا نوٹس دیتے ہیں ۔ عدالت نے کہاکہ غریب کی جھْگیاں بغیر نوٹس گرا دیتے ہیں نیول گالف کورس جو نیشنل پارک کی زمین پر غیر قانونی بنا ایکشن کیوں نہیں لیا؟ ۔ عدالت نے سی ڈی اے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ نیول گالف کورس کب بنا تھا کون تھا اس وقت چیئرمین سی ڈی اے کون تھا۔

تازہ ترین