• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کم فاصلے تک زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ اوڑیسہ کے ساحل پر چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل عمودی سمت میں ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ فروری 2021میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین