• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) عورت فائونڈیشن اور وویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کے اشتراک سے 3روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب ہوئی۔جس میں صنفی تفریق کی بنیاد پر عورتوں بچوں اور خواجہ سرا پر ہونے والے تشدد کے خاتمے اور انسانی وقار اور حقوق کے حصول کے لئے پاکستان میں رائج قوانین پر ٹریننگ دی گئی اور جس میں پولیس، وکلاء سرکاری، سوشل ویلفیئر، ٹریفک پولیس، VAW، شہید بے نظیر بھٹو سنٹر،لوکل گورنمنٹ، درالامان اور خراجہ سراء کی نمائندگی کی گئی تھی۔ ٹریننگ میں معظمہ حسنین ایڈووکیٹ نے قوانین پر بات چیت کی۔مہمان خصوصی بہادر علی خان بلوچ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رجسٹرار ہائی کورٹ، سیکرٹری لاء تھے جنہوں نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو محفوظ ہوکر قوانین پر عمل کرنا چاہیے عدالتیں ان کے ساتھ ہیں۔ اور انہوں نے عورت فائونڈیشن کی اس سرگرمی کو سراہا اور کہا کہ ہم سب مل کر انصاف فراہم کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین