• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگسٹرز کو ہی کھلانا ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ بند کر دیں، کامران اکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ینگسٹرز کو ہی ترجیح دینا ہے تو پھر ڈومیسٹک کرکٹ بند کر دیں، 2 ارب روپے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے نکلتے ہی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھلانا شروع کر دیں، جہاں اتنے فضول تجربات ہو چکے ہیں وہاں ایک تجربہ یہ بھی کر کے دیکھ لیں، اگر تجربہ ناکام ہو جائے تو دوسرے تجربوں کی طرح اسے بھی دو چار سال بدل دیں۔

کامران اکمل کی پی ایس ایل 7 کے کیٹگریز گولڈ رکھی گئی ہے، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار نہیں بلکہ تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا ہے کہ فرنچائز کرکٹ کو مقبول بنانے میں لوکل کھلاڑیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز پرفارمنس اور سنیارٹی سے بنائیں کیونکہ یہ کیٹگریز اسی لحاظ سے ہی بنتی ہیں اور اس کے بعد فٹنس اور انٹر نیشنل تجربہ دیکھا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ایڈیشن کے علاوہ باقی 5 ایڈیشن میں اچھا پرفارم کیا ہوا ہے اور اب کیٹگری تبدیل کر دی گئی ہے، کیٹگریز پی سی بی نے بنائی ہیں اب ہم چیئرمین رمیز راجا کو کیا کہہ سکتے ہیں ، ہم نے فرنچائز کرکٹ کھیلنا ہے اور جذبے کے ساتھ کھیلنا ہے۔

کامران اکمل کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کو پلاٹینم کیا پلاٹینم پلس دیں ، لیکن پرفارمنس کو بھی ترجیح دیں ، اگر پرفارمنس کوترجیح نہیں دی جائے گی تو پی ایس ایل کا حال بھی ڈومیسٹک کرکٹ جیسا ہو گا ، سینئر پلیئرز کو عزت دینا چیئرمین اور پی سی بی کا کام ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بہترین لیگ ہے، اس مرتبہ بھی اچھے مقابلے ہوں گے ، پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار اچھا ہوتا ہے سب اس کی تعریف کرتے ہیں ، سنسنی خیز مقابلے جاری رہتے ہیں لیکن یہ بات درست ہے کہ اس مرتبہ کھلاڑی وہی آئیں گے جو فری ہیں ۔

پی ایس ایل کے وقت میں انٹر نیشنل کمٹمنٹس بہت زیادہ ہیں ، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تمام فرنچائزز اچھی اور متوازی ٹیمیں بنائیں گے اور اچھا مقابلہ ہو گا ۔

تازہ ترین