• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے دنیا بھر سے 443 کرکٹرز مختلف کیٹیگریز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ کرس گیل، تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، ایلیکس ہیلز، جیسن روئے، جیمز فوکنر اور بین کٹنگ سمیت ٹاپ پلیئرز 27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں جگمگانے کو تیار ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہوگا، ایونٹ کے 34 میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔

ایکشن سے قبل پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستانی پلیئرز کے علاوہ 443 غیر ملکی پلیئرز بھی مختلف ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

19 کھلاڑیوں نے خود کو پلاٹینم کیٹیگری کے لیے رجسٹرڈ کروایا ہے۔ پلاٹینم میں شامل تبریز شمسی صرف ایک ہفتے کے لیے دستیاب ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل آغاز سے 13 فروری تک دستیاب ہوں گے، جیسن رائے یکم فروری سے آخر تک جبکہ راشد خان اور ٹیمال ملز پی ایس ایل کے دوسرے روز سے ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں شامل دیگر پلیئرز ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، رائلی روسو، تیھسارا پریرا، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ویلے، مرچنٹ ڈی لینج، اسورو اڈانا، جیمز وینس، سندیپ لمیچانے اور تھیسارا پریرا پورے پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری کے نمایاں پلیئرز میں ایلکس ہیلز، بین کٹنگ، ڈیوڈ ویسا، ڈین لاؤرنس، جیمز فوکنر، لوئس گریگوری، بین ڈنک، فیبین ایلن، حضرت اللّٰہ زازائی، فل سالٹ، لیوک رائٹ، ثاقب محمود، رحمان اللّٰہ گرباز، سمت پٹیل، جونسن چارلس، محمود اللّٰہ اور عفیف حسین شامل ہیں۔

تازہ ترین