• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش کے گھر میں ڈکیتی اور ان پر تشدد کیا گیا، چور ایک بریف کیس اور 2 قیمتی گھڑیاں چرا کر فرار ہوگئے۔

معروف برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ 27 نومبر کی رات 4 افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور چاقو کی نوک پر ان کو ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

مارک کیونڈش نے کہا کہ چور بریف کیس اور دو قیمتی گھڑیاں اٹھا کر لے گئے۔ اس واقعے کے بعد وہ اور ان کی فیملی شدید خوفزدہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

کیونڈش سائیکلنگ کے دوران حادثے کاشکار ہونے کے باعث فی الحال بستر پر ہیں۔

تازہ ترین