کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان میں گیس لیکیج کےباعث دھماکے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کےعلاقے میں ایک مکان میں ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکےمیں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے گیس لیکیج دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔