• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 بچے اور ماں جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کمرے میں گیس پہلے سے ہی لیک ہو رہی تھی سوئچ آن کرنے پر ایک دم دھماکا ہوا جس کے بعد آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گیس لیکیج دھماکے کی وجہ سے نادیہ نامی خاتون اپنے دو کمسن بچوں ڈیڑھ سالہ حسن رضا اور تین سالہ احمد رضا کے ساتھ جھلس کر جاں بحق ہوگئی، واقعے کے بعد میتوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون نادیہ کے شوہر پاکستان ریلوے میں ملازم ہیں اور ان کی پوسٹنگ ملتان میں ہے، متعلقہ تھانہ رتہ امرال کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین