• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی

نوزائیدہ بچوں کو سرد موسم میں زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ عموماً ہر موسم میں بچے کو موسمی اثرات سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اکثر مائیں سردیوں میں چھوٹے بچوں کی وجہ سے زیادہ پریشان رہتی ہیں۔ نوزائیدہ بچے بہت جلدی ٹھنڈ میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

بس ذر ا درست اقدامات کرلیے جائے تو مائوں کی یہ پریشانی آسانی سے حل ہو سکتی ہے۔ ذیل میں اسی حوالے سے کچھ کار آمد ٹپس بتائی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر مائیں اپنے بچوں کو سردی سے محفوظ اور صحت مند رکھ سکتی ہیں۔

بچوں میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت کم ہوتی ہے، اس لیے انہیں خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذیل میں دی گئی چند ہدایات پر عمل کریں اور بچوں کو سرد موسم سے بچائیں۔

٭ روزانہ اپنے بچے کوصاف ستھرا کریں۔ سردیوں میں بچے کو نیم گرم پانی سے نہلائیں۔ اس سے قبل کسی معیاری بے بی آئل سے بچے کے جسم کا اچھی طرح مساج کریں۔

٭ غسل دینے کے بعد بچے کو کچھ دیر کے لیے دھوپ میں بٹھائیں۔

٭ ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے گرم کپڑوں کا مسلسل استعمال نہ کریں، اُسے اس سے پسینہ آتا ہے ،جس کی وجہ سے بچہ کھانسی اور ٹھنڈ میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔

٭ بچے کو وقفے وقفے سے نیم گرم پانی دیتی رہیں ،تا کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

٭ روزانہ بچے کو تھوڑی مقدار میں شہد چٹائیں۔

٭ ہر وقت ہیٹرآن نہ رکھیں۔ اس سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

٭ رات میں ہمیشہ خشک ڈائپر پہنائیں ،گیلا ہونے پر فوراً تبدیل کردیں۔

سردیاں اور بچے کی جلد کی حفاظت

سرد موسم میں جلد کی حفاظت کے لیے بچے کی ایکسٹراکئیر کرنی پڑتی ہے، کیوں کہ اس موسم میں جلد خشک ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے خارش ہونے لگتی ہے اور نمی کم ہوجاتی ہے۔ کچھ حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے مذکورہ بالامسائل سے بجا جا سکتا ہے۔

غسل اور موئسچرائزنگ

بچے کو غسل دینے کے بعد فوراً باہر لے کر نہیں جائیں۔ غسل کے بعد بچے کے پورے جسم پر موئسچرائزر کا استعمال کریں، تا کہ اس کے جسم میں نمی کی کمی نہ ہو۔ سر سے پاؤں تک لوشن کا استعمال کریں ۔

ملبوسات

بے بی جلد کی مناسبت سےنرم، گرم ملبوسات صحیح رہتے ہیں، کیوں کہ سرد موسم میں بچے کی جلد مزیدنرم ہو جاتی ہے ۔اگر جلد موسم سے متاثر ہو کر سرخ اور پھٹی نظر آنے لگے تو ایسی پروڈکٹس استعمال کریں ،جس میں وٹامن اے اور ڈی موجود ہوں یا ایسی پروڈکٹس استعمال کریں جو خصوصی طور پر بچوں کے لیے بنائی جاتی ہیں یہ پروڈکٹس لوشن کریم یا مرہم کی شکل میں مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہیں۔

تازہ ترین