• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا کمارا کی آخری رسومات: اہلیہ اور بچے شدتِ غم سے نڈھال

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی آخری رسومات کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

تصاویر میں پریانتھا کمارا کی اہلیہ اور اُن کے دونوں بیٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

پریانتھا کمارا کی اہلیہ اپنے شوہر کی بےدردی سے قتل پر شدت غم سے نڈھال ہیں جبکہ اُن کا غم اُن کے علاوہ کوئی دوسرا انسان محسوس نہیں کرسکتا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانتھا کمارا کے دونوں بیٹے بھی شدید افسردگی کے عالم میں اپنے والد کے تابوت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پریانتھا کمارا کی آخری رسومات کی تصاویر:

تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ
تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ
تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ
تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ
تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ
تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ
تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ
تصویر بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ

واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی تھی۔

مشتعل افراد کا مبینہ دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

تازہ ترین