• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی سیٹ پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے


خیبرپختون خوا سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیے گئے، کاغذات نامزدگی اے این پی کے امیدوار امیر زادہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے۔

اے این پی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوکت ترین مردان کے  رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں؟ اس لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید