• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئٹم نمبرز ہماری ثقافت کا حصہ نہیں، اریبہ حبیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ فلموں میں دکھائے جانے والے آئٹم نمبرز ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہیں، ہمیں ان کی ضروت بھی نہیں ہے۔ 

احسن خان کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اریبہ سے سوال کیا گیا کہ وہ آئٹم نمبرز گانوں میں پرفارمنس کا انتخاب کیوں نہیں کرتیں؟، انہوں نے جواب دیا کہ انہیں یہ پسند نہیں ہیں۔ 

ساتھ میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہماری فلموں میں آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی تو وہ یہ سب کیوں شامل کرتے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس طرح کے گانوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں اس کے ناظرین نہیں ہیں اور ہم انہیں پسند بھی نہیں کرتے۔ 

اریبہ حبیب نے ماہرہ خان کے گانے نوری کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا گیت ہے، تو میں اسے آئٹم نمبر کیوں کہوں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلموں میں مواد بہت اچھا ہوتا ہے، ہمیں آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں۔ 

انٹرویو میں ساتھ موجود اداکارہ زارنش خان نے بھی اریبہ حبیب کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہماری فلموں کا کانٹینٹ بہت اچھا ہے، دوسروں کو آئٹم نمبرز کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہی ان کی فلموں کا نکتہ فروخت ہے۔ 

تازہ ترین