• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم نے بے جا تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سُنا دیں

اداکار اعجاز اسلم نے پوسٹ شیئر کرنے کو والد کے انتقال سے جوڑنے والے صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

اعجاز اسلم نے ہیوی بائیک پر سوار اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ ’چار دن پہلے تو آپ کے والد کا انتقال ہوا تھا اور آج چِل ہورہا ہے۔‘


صارف کی تنقید پر اداکار نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پُرانی تصویر ہے۔

انہوں نے صارف کو  مشورہ بھی دیا کہ گھر میں بیٹھ کر لوگوں کو جج کرنے سے اچھا ہے باہر نکل کر لوگوں کی مدد کریں۔

اعجاز اسلم نے صارف کو دعا دی کہ اللہ آپ کو ہدایت اور سکون دے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع اُن کے قریبی دوست اور اداکار فیصل قریشی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

تازہ ترین