• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آرٹس کونسل میں چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی آرٹس کونسل میں چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح کردیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 14ویں عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 2008 سے اس صوبے میں حکومت کر رہی ہے، یہ کانفرنس بھی 2008 سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادب کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا، شدت اور انتہا پسندی کا دور ہے، سیالکوٹ کے واقعے سے دل دہل جاتا ہے کہ اپنے بچوں کے لیے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہمیشہ سے اس پر واضح موقف رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک میں جو ماحول کردیا گیا ہے، اس سے ڈر لگتا ہے، اس ماحول سے ہمیں بڑی جنگ لڑنی ہے۔

تازہ ترین