امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلامی ممالک سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان حکومت کی فوری مدد کرنے کی اپیل کردی اور کہا کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک افغان حکومت کو تسلیم کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ہلال احمر افغانستان کے صدر مطیع الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لاکھوں افغان باشندے خوراک کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک انسانی ہمدردی میں افغان حکومت کی فوری مدد کریں۔
سراج الحق نے کہا کہ اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے۔