• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا، رانا ثناء

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا۔

قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا نوٹی فکیشن نیک شگون ہے، مگر قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سمیت آگے کے مراحل طے کرنے کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ضروری ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ اگر 8 فروری کے بعد احتجاج کی ایک اور کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

قومی خبریں سے مزید