• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سادہ لباس اہلکاروں کا تاجر کے گھر چھاپا، وڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سادہ لباس اہلکاروں نے ایک تاجر کے گھر چھاپہ مارا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ 

اہل خانہ نے اہلکاروں پر کارروائی کے دوران سامان لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ کارروائی مفرور ملزم کی تلاش میں کی گئی تھی۔ فوٹیج میں نظر آنے والے تمام اہلکار سادہ لباس اور چہرے چھپائے ہوئے تھے۔ 

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران گھر کا سامان بھی اٹھالیا۔ 

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ ایس آئی یو کے اہلکاروں نے چھاپہ ایک مفرور ملزم کی تلاش میں مارا تھا۔ چھاپے کے دوران وہاں کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ چھاپہ لوکیٹر کی مدد سے مارا گیا تھا۔ لیکن ملزم فرار ہوگیا۔ 

قومی خبریں سے مزید