کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے دورے میں میں فتح کے جھنڈے گاڑ کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جمعرات کی شب کراچی پہنچ گئے جہا ں وہ ویسٹ انڈیز کی سیریز میں حصہ لیں گے۔ ڈھاکا سے جہاز دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا اس لئے وہ کھلاڑی جنہوں نے ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے کراچی آنا تھا وہ شام چھ کے بجائے رات آٹھ بجے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور ٹیم انتظامیہ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق ای کے 608پر کراچی پہنچے اورکر بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائٹ پر کراچی پہنچے کپتان بابر اعظم 10جمعے کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے ۔