• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین دہلیز تک مہم ، ناقص کارکردگی میں راولپنڈی کا 34واں نمبر

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) کورونا ویکسین آپ کی دہلیز تک مہم (ریڈ) Reach Every Door کے دوسرے مرحلہ میں صوبہ بھر میں ناقص کاکردگی میں راولپنڈی 34ویں نمبر پر آ گیا۔36ویں نمبر پر شیخوپورہ،35ویں پر ضلع رحیم یار خان رہا ہے۔ صوبہ بھر میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں میں پہلے نمبر پر بھکر،دوسرے پر سرگودہا اور تیسرے نمبر پر میانوالی رہا ۔راولپنڈی ڈویژن کا ضلع چکوال پانچویں،جہلم نویں اور ضلع اٹک 13ویں نمبر پر آیا ۔راولپنڈی کی ناقص کارکردگی کومحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے مس کنڈکٹ قرار دیتے ہوئے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے 24گھنٹوں میں وضاحت طلب کرلی ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریڈ مہم کے دوران آپ کی کارکردگی ناقص اورصوبہ بھر میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے اضلاع میں شامل ہے۔بار بار مشاورت کے بعد بھی آپ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
تازہ ترین