• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا توڑ نکالنے کیلئے اب سیپرا بنائیں گے، امتیاز شیخ

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا توڑ نکالنے کے لئے اب سیپرا بنائیں گے۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے تین سو میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کے لئے کےالیکٹرک اور حکومت سندھ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بتایا کہ ساڑھے تین سو میگا واٹ سولر پاور پروجیکٹ کے لئے کے الیکٹرک اور حکومت سندھ کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہاکہ کوشش ہے اس پروجیکٹ کے تحت عوام کو سستی بجلی فراہم ہو، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بڑھتی قیمتیں نیپرا طے کرتی ہے۔

اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہاکہ دو سال میں منصوبہ مکمل کر دیں گے

انہوں نے بتایا کہ وافر بجلی کے لئے لائنز اور پلانٹس کا جال بچھا دیا ہے، دو سال میں منصوبہ پائے تکمیل کو پہنچے گا ۔

مونس علوی کا مزید کہنا تھا کہ واٹر بورڈ پر ہمارے 27 ارب روپے واجب الا ادا ہیں۔

تازہ ترین