• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

صارفین سے اضافے کی رقم دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی/ فائل فوٹو
صارفین سے اضافے کی رقم دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی/ فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافے کی رقم دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی۔

تازہ ترین