• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام نہاد "ڈیمو کریسی سمٹ" واضح طور پر جمہوریت مخالف ہے ،چینی سفیر

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)امریکی حکومت کی نام نہاد " سمٹ فار ڈیمو کریسی " واضح طور پر جمہوریت مخالف ہے، جو کہ عالمی طور پر پرامن بقائے باہمی کے لیے نقصان دہ ہے۔وینزویلا میں چین کے سفیر لی با رونگ نے وینزویلا کے ایک اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں واضح کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جمہوریت کو فروغدینے کی بجائے یہ منقسم سربراہی اجلاس ہم آہنگی پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کو خراب کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ کرنا کہ کون سا ملک جمہوری ہے یا کون سا جمہوری نہیں ہے سرد جنگ کا مثالی نظریہ ہے، یہ دشمنی اور تضاد کو مشتعل کررہی ہے جو نئی تقسیم کا باعث ہے۔ سفیر نے کہا کہ سمٹ فار ڈیمو کریسی کا یہ اجتماع بذات خود جمہو ریت مخالف عمل ہے۔لی نے نشاندہی کی کہ امریکہ طویل عرصے سے سیاسی پولرائزیشن، نظم وضبط کے فقدان ، مقبولیت کے غلط استعمال اور سماجی تقسیم کا شکار ہے، اور اس کے نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض سے بری طرح نمٹنے نے بے شمار جانوں کو خطرات سے دوچار کردیا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ ایسا ملک جس کی اپنی جمہوری صورتحال دیوا لیہ پن کا شکار ہے، اسے ایسے سربراہی اجلاس طلب کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے امریکہ کے من مانے عمل کی بھی مذمت کی جس میں کسی بھی ملک کے جمہوری ہونے یا نہ ہو نے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین